صوبائی وزیر سردار کیتھران کا زمینی تنازعہ میں سات افراد کی اموات پراظہارافسوس

جمعرات 20 مئی 2021 23:30

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2021ء) صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبد الرحمن کھیتران نے آپ نے ایک تعزیتی بیان میں گزشتہ روز ضلع بارکھان کے بستی ابراہیم قاسمانی میں زمین کے تنازعہ پر پیش آنے والے دلخراش واقعے میں سات افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں علاقے میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور مناسب حل کے لئے جاری کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بارکھان کو امن کا گہوارہ بنانے اور دور جدید کے سہولیات سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے جس کے لیے علاقے کے تمام علماء کرام،قبائلی و سیاسی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نیکہا ہے کہ امن و امان کی فضاء کے بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس افسوسناک واقعے پر علاقے کے عوام اور تاجر برادری سے دو روزہ سوگ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور یہاں رہنے والے تمام قبائل قابل قدر ہیں تاہم ہمیں آپس کے اختلافات اور تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے جبکہ علاقے کو اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچانے کے لیے یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی شہداء کے درجات بلند فرماتے ہوئے زخمیوں کو شفائے کاملہ عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں