بارکھان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ،عبدالرحمن کھیتران

تعلیم ،صحت پینے کے صاف پانی ،پکی اور پختہ سڑکوں سمیت بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ،صوبائی وزیرخوراک

منگل 27 جولائی 2021 23:43

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) بارکھان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے تعلیم ،صحت پینے کے صاف پانی ،پکی اور پختہ سڑکوں سمیت بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرخوراک و بہبود آبادی سردرار عبدالرحمن کھیتران نے بارکھان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بارکھان کیلئے 30بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر و مرمت کی منظوری آخری مراحل میں ہے جو رواں ماہ مکمل ہوجائے گا جس کا افتتاح انشااللہ بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان بارکھان آکر اعلان کریں گے بنیادی مراکز صحت رکنی اور رڑکن کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سی کردیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز کی آسامیاں جو جلد مشتہر کی جائیگی ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہیںجو ہمارے اپنے لوکل ڈاکٹرز ایم بی بی ایس کرکے آتے ہیںپوسٹنگ ہونے کے بعد پھر انہیں پارٹ ون یاد آتا ہے یا پھر شادی کرکے شہروں کا رخ کرلیتے ہیںیہاں دیہاتوں میں نہیں آتے۔

(جاری ہے)

ہمیں صرف اس وقت ضلع میں صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی کمی محسوس ہورہی ہے ایمبولینس کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے رکنی میں 1122منظور ہوچکا ہے ضلع میں تعلیم کے حوالے سے بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں گرلز انٹرکالج بارکھان اورانٹرکالج رکنی کو اپ گریڈ کردیا گیاانٹرگرلز کالج رکنی اور انٹرکالج بوائز رڑکن کی منظوری بھی ہوچکاہے ان ترقیاتی کاموں پر جلد کام شروع ہوجائے گاہماری اولین کوشش ہے کہ بارکھان کو ماڈل سٹی جبکہ رکنی کو ایجوکیشنل سٹی بنایا جائیگا کیونکہ رکنی ایک ڈویژنل حب ہے اسکو موسی خیل،کوہلو،بیکڑ اور فورٹ منرو کے علاقوں کی سرحدیں لگتی ہیں صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے مزید کہا کہ رکنی میں سیورج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے بنیادی مسائل جنم لے رہے ہیںجسے جلد حل کیا جائے گااس وقت رکھنی سمیت ملحقہ علاقوں میں منشیات کا دھندہ چل رہا ہے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے اجلاس کرکے ان منشیات فروشوں کے خلاف ایک بھرپور مہم چلائیں گے اس میں عوام کا تعاون درکار ہوگا اس کے علاوہ ضلع میںمون سون کی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 8ڈیم بنائے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت سے دو ارب نوے کروڑ روپے کی خطیر رقم ہن ڈیم کیلئے منظور کروائے ہیں کوہلو تا رکنی روڈ اوربیکڑ تا رکنی روڈ پر کام جاری ہے کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے دھماکے کئے تھے ان کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے جنہیںجلد ہی انکو کیفرکردار تک پہنچائیں گے میں چیلنج کرتا ہوں کہ ترقی کے حوالے سے میں کبھی بھی روکاوٹ نہیں بنوں گا ہمارے مخالف سیاسی پارٹیاں بھی یہاں کے لوگوں کیلئے ترقیاتی کام کروائیں گے مقامی صحافیوں سے کہتا ہوں کہ وہ علاقائی مسائل اجاگر کریں کسی سے ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور نہ ہی کسی کی پگڑیاں اوچھالیں۔

سرکاری دفتروں میں عوام کیلئے لئے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جوبھی مسلئے مسائل ہوں وہ ان متعلقہ آفیسران سے انکی نشاندہی کریں ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں