صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کے والدہ کی نماز جنازہ آبائی علاقے حاجی کوٹ بارکھان میں ادا کردی گئی

بدھ 28 جولائی 2021 23:28

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کے والدہ کی نماز جنازہ آبائی علاقے حاجی کوٹ بارکھان میں ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں آئی جی ایف نارتھ محمد یوسف منجوعہ،سابق ایم پی اے طارق مسوری،ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ خان کھوسہ، ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ نور محمد کھیتران،ایس پی پولیس محمد یوسف بھنگر سمیت سینئرسرکاری آفسران،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ہے اور صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران سے اظہار تعزیت کی ہے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی حاجی کوٹ بارکھان میں جاری ہے

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں