بارکھان،محکمہ کھیل امور نوجوانان بارکھان کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول 7 اگست تا 14 اگست تک کا انعقاد

منگل 17 اگست 2021 00:00

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2021ء) محکمہ کھیل امور نوجوانان بارکھان کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول 7 اگست تا 14 اگست تک کا انعقاد ہوا۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب فٹ بال گراونڈ بارکھان میں منعقد ہوئی،سپورٹس فیسٹیول کے مہمان خصوصی سپیکرصوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجوتھے اس موقع پرانکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ،میرحمل کلمتی،احمدنواز بلوچ۔

اخترلانگو،صوبائی وزیرخوراک وبہبود آبادی سردارعبدالرحمن کھیتران،ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو،ایس پی محمدیوسف بھنگر،ضلعی سپورٹس آفیسر امیرجان کھیتران،ضلعی آفیسرسوشل ویلفیئر پائیندخان کھیتران،ڈی ایچ او عبدالحمید لہڑی کے علاوہ قبائیلی عمائدین وکھلاڑی موجود تھے۔سپیکرصوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے وئنگ ٹیم سپرکھیتران فٹ بال کلب کے کپتان محمد حنیف کو ٹرافی دی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے رنراپ ٹیم شاہین فٹ بال کلب کے کیپٹن محمد آزاد کو ٹرافی دی۔

(جاری ہے)

اسپیکرصوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں۔حکومت بلوچستان صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نوجوان معیار تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں ،ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں گے،انہوں نے کہا کہ ضلع بارکھان کے کھلاڑ یوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے حکومت نوجوانوں کی تفریح کیلئے اقدامات کررہے ہے ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں