دکی ، ٹرک سے 8من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

بدھ 10 نومبر 2021 23:19

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2021ء) بارکھان کے علاقے رکنی میں محکمہ ایکسائز کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 8من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے 2ا سمگلرز کوگرفتارکرلیاہے ۔بارکھان کے علاقے رکنی میں ایکسائز حکام نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے آٹھ من اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس آفیسر بارکھان بمقام رکھنی حضرت علی کاکڑ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک میں کوئلہ لوڈ تھا۔خفیہ اطلاع ملنے پر تلاشی کے دوران چرس برآمد ہوئی چرس ٹرک کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی کاروائی کے دوران دو سمگلر بھی حراست میں لیکر ٹرک بھی قبضے میں لے لی گئی . حراست میں لئے گئے اسمگلروں کی شناخت حسرت خان ولد علی داد ساکن چمن اور محمد صابر ولد عیسی خان ساکن چمن کے نام سے ہوگئی ہے۔منشیات کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں