ڈپٹی کمشنر بارکھان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

منگل 14 دسمبر 2021 00:01

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر تقریب میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکڑعبدالحمید لہڑی۔ونگ کمانڈنٹ ایف سی ونگ 101کرنل سلمان۔۔سردارزادہ اسلام شاہ کھیتران۔میجر فحاد۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ خادم ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی غلام رسول کھیتران و دیگر سماجی رہنما و معززین موجود تھے اس موقع پر تقریب سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو۔کرنل سلمان۔۔سردارزادہ اسلام شاہ کھیتران ڈاکٹر عبدالحمیدلہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک خطرناک اور موزی مرض ہے عوام اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان و صوبے اور ضلع کو پولیو فری قرار دیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ اس چار روزہ پولیو مہم کے دوران 47683 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر 136 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ 09 فکس سائیڈاور 04ٹرانزٹ پوانئٹ قائم کر دئیے گئی.

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں