علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،عبداللہ کھوسو

تعلیمی اداروں کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ضلع میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہر بچہ اور بچی کو سکول میں ہونا چاہئے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مارچ 2022 00:32

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسوکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنوید لطیف،ڈپٹی ڈی او زرینہ سرحدی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحمید،کلسٹر ہیڈز اور متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکولوں کے کلسٹر فندز، تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ، کورونا ویکسینشن،سکولوں کی درپیش مسائل اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسوکوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے بریفنگ بھی دی اورمحکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع بھر کے اسکولوں کو فعال اور تعلیم کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا،اجلاس سے ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تعلیمی اداروں کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ضلع میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہر بچہ اور بچی کو سکول میں ہونا چاہئے، تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں تعلیم ترقی کا زینہ ہے معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، بچے ہمارا مستقبل ہے مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے اس کا خاتمہ ویکسینش سے ہی ممکن ہے والدین اپنے بارہ سال سے اوپر کے تمام بچوں کی ویکسین کرائیں تاکہ اس موذی مرض بچا یا جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں میں درخت لگائیں جائیں، تمام سرکاری ا سکولوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اساتذہ کی حاضری یقینی اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کوتاہی و لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم کے حصول کیلئے تمام وسائل فراہم کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں