فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) نوجوانوں کے حقیقی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے

یوتھ آرگنائزیشنز کے اراکین اور قبائلی عمائدین کی بارکھان میں ایف سی حکام سے ملاقات

پیر 25 اپریل 2022 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) بارکھان میں قبائلی عمائدین اور فلاحی یوتھ آرگنائزیشنز کے اراکین نے فرنٹیئر کور میوند رائفلز کے حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل سمیت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں کی روک تھام اور نوجوانوں اور ایف سی کی جانب سے جاری فلاحی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ایف سی کیاقدامات کی تعریف کی اور حکام کو نوجوانوں کی طرف سے فرنٹیئر کور کے اقدامات کو مکمل معاونت اور سپورٹ کا یقین دلایا۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں