بارکھان واقعہ،سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار

سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، پولیس

بدھ 22 فروری 2023 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2023ء) بارکھان میں خاتون اور اس کے 2بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں