بارکھان واقعہ،خان محمد مری کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کرادی گئی

بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے،پولیس

جمعہ 24 فروری 2023 19:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) بارکھان سے بازیاب خان محمد مری کی فیملی کی ان سے ملاقات کرادی گئی۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیا، وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں