Zبارکھان واقعے میں قتل کئے گئی3افراد کی تدفین

ہفتہ 25 فروری 2023 18:45

4کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2023ء) بارکھان واقعے میں قتل کئے گئی3افراد کی کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس قبرستان میں تدفین کردی گئیں۔ ۔

(جاری ہے)

تدفین میں خان محمد مری اور مری قبیلے کے افراد نے شرکت کی، خان محمد مری کے 2 بیٹوں اور نامعلوم خاتون کی لاش 5 روز قبل بارکھان کے علاقے سوئمن میں کنویں سے ملی تھیںتینوں افراد کے قتل کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد اور مری قبیلے سمیت مقتولین کے لواحقین نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے اور وزارت سے ہٹا کر خان محمد مری کے بچوں اور اہلخانہ کو بحفاظت بازیاب کراکر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا تھا چار روز تک دھرناجاری رہا اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خان محمد مری کے بچوں اور بیوی کو بازیاب کراکر میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور سردار عبدالرحمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جس کے بعد دھرنا ختم ہوا۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں