بارکھان میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

پیر 27 فروری 2023 18:22

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) بارکھان میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی فوٹیجز سامنے آئی ہیں جس میں بازار میں 2 موٹر سائیکلوں کو کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکلوں کے آگے پیچھے سبزی فروش کے ٹھیلے نظر آرہے ہیں، پھر ایک دم سے دھماکا ہو جاتا ہے اور آگ کا شعلہ نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ویڈیو میں دھماکے سے چند لمحے قبل 2 بچیوں کو بھی قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو دھماکے کے نتجے میں زخمی ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں