بٹ خیلہ : پی ٹی آئی کی قیادت میں واپڈا آفس پر مظاہرین کا دھاوا

لیویز اہلکاروں نے مشیر وزیر اعلیٰ اور ایم این اے کو حراست میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 13:10

بٹ خیلہ : پی ٹی آئی کی قیادت میں واپڈا آفس پر مظاہرین کا دھاوا
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی قیادت میں واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔ مشتعل مظاہرین نے واپڈا آفس پر دھاوا بولا اور آفس کے اندر موجود کُرسیوں اور میزوں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

جس پر لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر کو حراست میں لے لیا ہے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں