کار سرکار میں مداخلت پرمشیروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ شکیل خان کیخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اکتوبر 2017 19:02

کار سرکار میں مداخلت پرمشیروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ شکیل خان کیخلاف مقدمہ درج
بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء ) : بٹ خیلہ میں مشیروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ شکیل خان ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ کارسرکارمیں مداخلت اور سرکاری عملے کودھمکیاں دینے پردرج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے علاقے بٹ خیلہ میں مشیروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ شکیل خان ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مشیر وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ سب انجینئرپبلک ہیلتھ افتخارکی درخواست پردرج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تحریک انصاف کے کارکنان صادق شاہ ،غفورخان اور سکندرکو بھی نامزد کیا گیاہے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں