حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے بلاول بھٹو زرداری کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ،

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ہمایون خان ، لعل محمد خان ، مسعود کوثر ،احمد حسن خان و دیگر کے ہمراہ کاغذات آ ر او دفترپہنچائے بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کی خواہش اور مٹی سے محبت کی خاطر ملاکنڈ سے انتخابات لڑنیکا فیصلہ کیا ، فرحت اللہ بابر

پیر 11 جون 2018 18:37

حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے بلاول بھٹو زرداری کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ،
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے بلاول بھٹو زرداری کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ، پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے صوبائی صدر ہمایون خان ، سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان ، سابق گورنر بیرسٹر مسعود کوثر سابق سنیٹر احمد حسن خان کے ہمراہ ان کی کاغذات ریٹرننگ افیسرکے دفتر پہنچا ئے ،پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے جلوس کی شکل میں انہیں ریٹرننگ افیسر کے دفتر تک پہنچا یا جس کی وجہ سے احاطہ عدالت میں تل دھرنے کے لئے جگہ نہ رہی ،قومی اسمبلی کی اس نشست سے صرف بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع اس قدر کارکنوںکی بڑی تعداد جمع ہوئی ، دیگر پارٹیوںکے امیدوارصرف چند ساتھیوں، تجویز کنندہ و تائید کنندگان کیساتھ کاغذات لے کر ائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کی تجویزفضل حق اور تائید محمد طیب تحصیل درگئی نے کرائی ہے ،کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاکنڈ کے کارکنوں کی خواہش اور اس مٹی سے محبت کی خاطر ملاکنڈ سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ ملاکنڈ کے عوام بلاول بھٹو کو محبت کا جواب محبت سے دیںگے۔

اس حلقہ سے خواہشمند امیدوار سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا کہ بلاول کے آنے سے ملاکنڈ میں تمام اختلافات ختم ہوگئے ہے ،وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو سپورٹ کرکے کامیاب کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے ، بھٹوخاندان کا ملاکنڈ کے عوام پر کافی احسانات ہیں اورملاکنڈ کے عوام بھی بلاول بھٹو زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے احسانات کا بدلہ چکائیںگے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں