الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ،ٹی ایم اے نے لاکھوں روپے مالیت کے بینرز ہٹا دئیے

جمعہ 29 جون 2018 20:29

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ،ٹی ایم اے نے لاکھوں روپے مالیت کے بینرز ہٹا دئیے
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور درگئی عملہ نے لاکھوں روپے مالیت کے فلیکس اور بینرز ہٹا دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الیکشن کے لئے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی امیدوار مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیںکریں گے مگرملاکنڈمیں جی ٹی روڈ کنارے تقریبا تمام سیاسی جماعتوں اور ازاد امیدوار وںاور ان کے حمایتوں نے بڑے بڑے پینا فلیکس لگا رکھے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد محمود کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور درگئی کے اہلکاروںنے روڈکنارے سے فلیکس اور بینرز ہٹا دئیے ہیں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں