پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا غیر جانبدارانہ انتخابات کے فوری انعقاد اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ

aتبدیلی سرکارہر محاذ پر ناکام ہو چکی ، روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضا فہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے بجلی و گیس بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،صدر انجینئر محمد ہمایون خان

اتوار 19 جنوری 2020 19:20

ش*بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے غیر جانبدارانہ انتخابات کے فوری انعقاد اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اپنی رہائش گاہ ڈھیری جولگرام ملاکنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ تبدیلی سرکارہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضا فہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے بجلی و گیس بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مسائل سے لاعلم حکومت کی وجہ سے نئے نئے ایشو جنم لے رہے ہیں غریب عوام کو گھر اور نوکری دینے والوں نے ان سے دووقت کا نوالہ چھین لیا ہے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے جبکہ دوسری جانب آٹھ لاکھ غریب گھرانوں کوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال کر ظلم وزیادتی کی انتہا کر دی گئی ہے کو ئی مستقبل پا لیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہر طبقہ ہڑتال و احتجاج پر ہے صوبے کے وسائل پر وفاق کا قبضہ ہے جبکہ پنجاب کا خیبر پختونخوا کو آٹے کی سپلائی بند کرناایک سوچی سمجھی سازش ہے آٹے کا مصنوعی بحران اپنے ساتھیوں کو نوازنے کیلئے پیدا کیا گیا ہے اور دوسری جانب سونے پر سہاگاکے مصداق آٹا بحران کے خاتمے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو گوشت کی رکھوالی پر بیٹھا نے کے مترادف ہے انھوں نے کہاکہ ضد وہٹ دھرمی کے بادشاہ عمران خان اور ان کی نا اہل ٹیم نے ملک قوم کو مسائل و بحرانوں کی جس دلدل میں پھنسا دیا ہے اس سے نکلنے کا ا واحد راستہ منصفانہ وغیر جانبدارانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں