لال مسجد آپریشن‘ مالاکنڈایجنسی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 5 جولائی 2007 15:51

بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جولائی 2007)لال مسجداورجامعہ حفصہ اسلام آبادمیں سیکورٹی فورسزکی ایکشن،سوات میں ناخوشگوارواقعات کے باعث مالاکنڈایجنسی میں لیویزفورس کوہائی الرٹ کردیاگیا،داخلہ وخارجہ راستوں پرسیکورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں لال مسجداورجامعہ حفصہ اورسوات میں ناخوشگوارواقعات کے پیش نظرکسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بروقت نمٹنے کیلئے لیویزفورس کوہائی الرٹ کردیاگیاہے اس سلسلے میں لیویزکی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے اورتمام داخلہ وخارجہ راستوں اوراہم مقامات پرسیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

ادھرتحریک نفازشریعت کے مرکزی ہیڈکوارٹراماندرہ میں تحریک کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابرہے تاہم سیکورٹی فورسزکے اہلکاربدستورخفیہ طریقے سے اہم مقامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں