بٹ خیلہ، غبارے بھرنے والے گیس سلنڈر کادھماکہ مسجد کا پیش امام جاں بحق، 2 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی

اتوار 20 دسمبر 2015 19:31

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) تھانہ میں غبارے بھرنے والے سلنڈر گیس دھماکہ سے مسجد کا پیش امام جان بحق، دو خواتین سمیت تیرہ افراد شدید زخمی ، زخمیوں کوہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچانے والا ایمبولینس بھی راستے میں حادثے کا شکار ہونے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ کے موضع تھانہ چوک میں غبارے بھرنے والا گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب میں موجود تیرہ مرد و خواتین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کا سول ہسپتال تھانہ اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزاہلکار اور مقامی ایم این اے جنید اکبر ، ایم پی اے شکیل خان اور ضلع ناظم کا نمائندہ فضل حق ، ناظمین فدا محمد، افضل حسین اور لیویز اہلکار فوری طور پرہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ کر ہسپتال عملہ کو زخمیوں کی فوری طبی امدادفراہمی کی ہدایت کی ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ پہنچانے والوں میں دو زخمیوں مولانا محمد امین اور امجد علی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تاہم مولانا محمد امین نے راستے ہی میں دم توڑ دیا، تھانہ سے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ میں زخمیوں کو پہنچانے والا ایمبو لینس پل چوکی کی قریب الٹنے سے ڈرائیور شاہ زیب بھی زخمی ہو ا۔

(جاری ہے)

دیگر زخمیوں میں جان بحق ہونیوالے پیش امام کا کم سن بیٹا محمد حسان ، ارشد علی، ارشاد علی ، محمد زمان ، مسماة تسلیم، مسماة ریحانہ ، کاشف ، شیر محمد ، دوست محمد گیس سلینڈر مالک شیر بہاد رساکنان تھانہ شامل ہے بتایا جاتا ہے کہ جان بحق ہونے والا مولانا محمد امین ساکن پلئی مقامی مسجد ولے جماعت میں تعلیم القران کے بعد واپس گھرجارہے تھے کہ راستے میں حادثے کے شکار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں