ڈگری کالج بٹ خیلہ کے احاطے میں بم دھماکہ ،عمارت کوجزوی نقصان پہنچا، ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا

پیر 18 فروری 2008 18:15

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) ڈگری کالج بٹ خیلہ کے احاطے میں بم دھماکہ ،عمارت کوجزوی نقصان پہنچا دھماکے سے پوراعلاقہ لرزاٹھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ شہرمیں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں نامعلوم افرادنے بم نصب کررکھاتھاجوصبح سویرے زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں پوراعلاقہ لرزاٹھااورلوگ گھروں سے باہرنکل آئیں لیویزاہلکاروں نے ڈگری کالج کے آس پاس علاقے کوگھیرے میں لے لیااورتفتیش شروع کردی۔

دوسرے واقعہ میں مالاکنڈکے علاقہ تھانہ میں آٹھ کلووزنی بم کاناکارہ کردیاگیا اطلاعات کے مطابق مالاکنڈکے علاقہ تھانہ میں دومنزلہ عمارت میں واقع کیبل نیٹ ورک کے قریب نامعلوم افرادنے آٹھ کلووزنی بم نصب کررکھاتھا۔مقامی لوگوں نے مشکوک بوری دیکھ کراپنے دکانیں خالی کی ۔اس موقع پرمالاکنڈلیویزکی بھاری نفری پہنچی اوربم کوناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں