بٹ خیلہ،یکے بعد دیگرے چار دھماکے،گھروں کو جزوی نقصان

جمعہ 16 جنوری 2009 15:17

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16جنوری 2009 ء) مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چارگھروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے خاتون کونسلر کے گھرپردستی بموں سے حملہ کیا جس سے گھرکو جزوی نقصان پہنچا اسی طرح دوسرا دھماکہ نواحی علاقہ جولگرام میں نامعلوم نے ارشاد غنی نامی شخص کے مکان کے قریب بارودی مواد نصب کیاگیاتھا جبکہ دو دھماکے علاقہ خار میں دو مکانات میں ہوئے جس سے متعلقہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا بم دھماکے اتنے شدید تھے کہ پوری تحصیل لرز اٹھی اور آواز دور تک سنائی دی گئی جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا دریں اثناء تحریک طالبان کی طرف سے ایف ایم ریڈیو پردھمکی ملنے کے بعد مالاکنڈلیویز نے آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ دودن سے منشیات فروشوں کے دکانیں بدستور بند پڑیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں