بٹ خیلہ پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘ فضل حیات صدر ‘ قیصر خان جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 29 جنوری 2017 20:30

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) بٹ خیلہ پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘ فضل حیات صدر جبکہ جنرل سیکرٹری قیصر خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بٹ خیلہ میں تمام پرنٹنگ پریس مالکان کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر حاجی شاکر اللہ خان انجمن تاجران بازار بٹ خیلہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے کابینہ کا انتخاب عمل میں لا یا گیا فضل حیات صدر ، قیصر خان جنرل سیکرٹری ، بابو الیاس پریس سیکرٹری، فیاض فنانس سیکرٹری ، قاضی عبید اللہ نائب صدر، محمد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرنٹنگ پریس مالکان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کرینگے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں