افتخار حسین، افراسیاب خٹک اور صوفی محمد کے مذاکرات جاری

جمعہ 10 اپریل 2009 13:27

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل ۔2009ء) صوبائی وزیر اطلاعات افتخار حسین اور افراسیاب خٹک کے تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر صوفی محمد سے بٹ خیلہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ بند کمرے ہونے والے ان مذاکرات میں سوات امن کیمپ ، اور صدر کے شرعی نظام عدل ریگولیشن کے مسودے پر دستخط کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر کے علاوہ مذاکرات میں تحریک کے ترجمان امیر عزت خان، نائب امیر مولانا محمد عالم اور شوری کے ارکان شریک ہیں۔

کمشنر مالاکنڈ سید محمد جاوید اور امن کمیٹی کے ارکان تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو سوات میں دوبارہ کیمپ قائم کرنے کے سلسلے میں آمادہ کرنے کوشش کر رہے ہیں، گزشتہ رات امن کمیٹی کے ارکان نے سربراہ امن کمیٹی انعام الرحمن کی قیادت میں بٹ خیلہ کے علاقے امان درہ میں مولانا صوفی محمد سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں