طالبان قیادت کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، میاں افتخار حسین

بدھ مئی 16:39

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2009ء) وزیر اطلاعات سرحد میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے طالبان قیادت کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مالاکنڈ بٹ خیلہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جارہا ہے ،ضلع میں لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر روزانہ کرفیو میں وقفہ دیا جائے گا، جان و مال کے یقینی تحفظ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بعد متاثرین کو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ رنگ مالا ریلیف کیمپ میں سو بستروں کا اسپتال بھی قائم کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments