ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرادیا، تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ”لاء اینڈ لائن آرڈر کانفرنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز لیڈر“ کے نام پر کمیٹی تشکیل، سیاسی جماعتوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی

پیر 4 مارچ 2013 20:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مارچ۔2013ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کے لئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے عملدرآمد کراتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ”لاء اینڈ لائن آرڈر کانفرنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز لیڈر“ کے نام پر کمیٹی تشکیل دے دی سیاسی جماعتوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع ملاکنڈ امجد علی خان کے دفتر میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایک اجلا س منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایصال خان ، جنرل سیکرٹری سجاد احمد خان ، ضیاء اللہ ایڈوکیٹ،سابق ضلع ناظم فدا محمد، اے این پی کے تحصیل صدراعجاز علی خان ، پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اعظم خان ، نائب صدرفضل حق ، احمد علی شاہ باچہ ، جے یوآئی کے ضلعی امیر صاحبزادہ خالد جان ،پی ٹی آئی کے صدر شکیل خان ، اصغر ایوب ، جماعت اسلامی کے نائب آمیر شاہ راز خان ،قومی وطن پارٹی کے نیک محمد خان ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمد ابراہیم اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے حاجی محمد قاسم قصاب نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ڈی سی ملاکنڈ کے مابین طویل بحث ومباحثہ کے بعدالیکشن کے پرآمن انعقاد کے لئے اہم امور یعنی تمام سیاسی جماعتیں قومی یا صوبائی قائدین کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کو پانچ دن قبل آگاہ کرنے، ضلع کے اندر سیاسی اجتماع کی 36گھنٹے قبل اطلاع دینے اورپوسٹر اور سائن بورڈ کے حوالے سے ضوابط پر عمل درامدکرانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیاسی جماعتوں کو رابطے کے لئے انتظامیہ نے باقاعدہ کنٹرول روم بھی قائم کیاڈی سی ملاکنڈ امجدعلی خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ قواعد وضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گاانہوں نے مزیدبتایا کہ اس سلسلے میں 10مارچ کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں