جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) ملاکنڈ مابین آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 4 مارچ 2013 20:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مارچ۔2013ء) آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام ف ملاکنڈ کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے متعلق بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا اعلیٰ قائدین کا فیصلہ قابل قبول ہوگا الخدمت فاؤنڈیشن بٹ خیلہ کے دفتر میں مذاکرات کے بعد ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سابق ایم این اے سید بختیار معانی اورجے یوآئی ف ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد جاوید نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مقصد دینی جماعتوں کے ووٹ کو منقسم ہونے سے بچانے کی کوشش ہے چاہتے ہیں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد قائم رہے اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی حمایت کریں گے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کا وجود عملاً نہیں اس لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا لائحہ عمل اختیار کیا تاہم جو فارمولہ پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قائدین طے کریں گے وہ سب کو قابل قبول ہوگامذاکرات میں جماعت اسلامی سے بختیار معانی ، مولانا جمال الدین ، سمیع اللہ ، نور محمد ایڈوکیٹ جبکہ جے یوآئی ف سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمدجاوید ،تحصیل امیر بادشاہ محمد ،رحمن گل اور دیگر نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں