مالاکنڈ کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 41 امیدوارمد مقابل ،وں کا مقابلہ ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے 11 حلقہ پی کے 98 کیلئے 16 اور پی کے 99 کیلئے 14 امیدوار میدان میں رہ گئے، 93 میں سے 52 درخواست گزاروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:39

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) مالاکنڈ کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹوٹل 41 امیدواروں کا مقابلہ ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے 11 حلقہ پی کے 98 کیلئے 16 اور پی کے 99 کیلئے 14 امیدوار میدان میں رہ گئے، 93 میں سے 52 درخواست گزاروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران نے مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈر ز اور ازادا امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کردئیے ہیں سیاسی جماعتوں کے امیداورں میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے جماعت اسلامی کے سید بختیار معانی، پی پی پی کے لعل محمدخان، تحریک انصاف کے جنید اکبر ، جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا حافظ سعید، مسلم لیگ ن کے فدا محمد ، قومی وطن پارٹی کے محمد ابرار یوسفزئی جبکہ ازا دامیدواروں میں اعجاز الرحمان، شہزاد عالمگیر ، حاجی محمداور باچا حسین شامل ہے حلقہ پی کے 99 میں پی پی پی کے ہمایوں خان ، جماعت اسلامی کے شاہ راز خان، اے این پی کے محمد شعیب خان ، پی ٹی ائی کے شکیل احمد، کیو ڈبلیو پی کے محمد ابرار ،پختونخوا قومی وطن پارٹی کے موسلم خان، مسلم لیگ ن کے سجاد احمد ، جے یو ائی کے مولانا جاوید، جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ کے محمد اسحاق ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے محمد زادہ ،جبکہ ازاد میدواروں میں کرنل (ر) ابرار ، احسان اللہ ، نوید اقبال، شکیل احمد ، سہیل احمد اور ھاجی محدم قاسم قصا ب شامل ہے حلقہ پی کے 98 سے پی پی پی کے محمد علی شاہ ، اے این پی کے شفیع اللہ، جماعت اسلامی کے جمال الدین، تحریک انصاف کے یاسر خان، جمعیت علماء اسلام صاحبزادہ خالد جان، کیو ڈبلو پی کے سید بشیر باچا، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے حمید خان ، مسلم لیگ ن کے محمد ایصال خان، جبکہ ازاد امیداروں میں محمد خان، جنت حسین ، جھان زرین خان ،جہانگیر خان ،یعقو ب خان، دیراودان ،عبد القدیر زرگر ، محمد نثار خان شامل ہیسیای جماعتوں کے انتخابی نشانات میں تیر، شیر، بیٹ، کتاب، چراغ، درخت ، مکا، ترازو، لالٹین ،چابی جبکہ ازاد امیدواروں کے نشانات میں مگر مچ، چولہا، جنریٹر، بارہ سینگا، سوٹ کیس، زرافہ، استری، ہتھ گاڑی، ہُد ہُد ، مٹکا، نلکا،ٹوتھ برش وغیرہ شامل ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں