بٹ خیلہ آگ سے جلے کیبنوں پر دوبارہ تعمیراتی کام کیخلاف میزارہ ، چنار کوٹو، باغونہ سمیت دیگر مضافات کے سینکڑوں افراد کا مظاہرہ ،تعمیراتی میٹریل کی توڑ پھوڑ ، تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے پر شدید احتجاج اور عدعمل کی دھمکی

جمعہ 31 مئی 2013 23:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مئی۔2013ء) بٹ خیلہ میں قبرستان سے متصل آگ سے جلے ہوئے کیبنوں پر دوبارہ تعمیراتی کام کے خلاف میزارہ ، چنار کوٹو، باغونہ سمیت دیگر مضافات کے سینکڑوں افراد سڑک پر نکل آئے اور جائے وقوعہ پر جاکر تعمیراتی کام کی میٹریل شدید توڑ پھوڑ کے بعد اتار پھینکی اگر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تو اس سے بڑھ کر شدید احتجاج کیا جائے گا مظاہرین کی دھمکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مالاکنڈ ایجنسی کے صدر مقام بٹ خیلہ بازار میں جمعرات کی شب میاں سلطان بابا قبرستا ن سے متصل کیبنوں میں آگ لگنے سے تیرہ کیبن جل کر خاکستر ہوگئے تھے جمعہ کے روز متاثرہ افراد نے کچے کیبنو ں کی بہ جائے پکے دکانیں تعمیر کرانی شروع کی جس کے ردعمل میں میزارہ ، باغونہ ، چنار کوٹو ، صبر شاہ اور دیگر مضافات کے سینکڑوں عوام حاجی حبیب الرحمن ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی موسلم خان اور سابقہ نائب ناظم ابراہیم خان کی قیادت میں جائے وقوعہ پر جاکر احتجاج کیا اس موقع پر مشتعل افراد نے متاثرہ افراد کی طرف سے دکانیں تعمیر کرانے کی میٹریل اور دیواریں گرادیں شدید نعرہ بازی کی گئی مقررین نے کہاکہ یہ جگہ قبرستان کی حدود ہے اور پشاور ہائی کورٹ نے اس میں کسی بھی قسم کے تعمیراتی کام پر پابندی لگارکھی ہے لیکن اس کے باوجودمتاثرہ افراد اس جگہ پر پختہ دکانیں تعمیر کررہے ہیں جس کی قوم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے گی انہو ں نے کہاکہ آگ سے متاثرہ افراد کو اسی جگہ پر کچے کیبن دینے پر اعتراض نہیں کیا لیکن اب اس میں پختہ دکانیں بنائی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جائے وقوعہ پر دیوار تعمیر کراکر کچے کیبن مکمل طور پر ختم کردیں بصورت دیگر اس کے خلاف آئندہ شدید احتجاج کریں گے بعدازاں اے سی قیصر خان کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اورتعمیراتی کام بند کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں