بٹ خیلہ ، ائیر کنڈیشنڈ کیلئے غیر قانونی کنکشن اور مفت کیبل دینے سے انکار ،اسسٹنٹ کمشنر نے واپڈا لائن سپرنٹنڈنٹ کو میٹر ریڈر سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ،واپڈا یونین واقعہ کیخلاف سراپا احتجاج ،ایس ڈی او آفس کی تالہ بندی کردی

پیر جولائی 21:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) ائیر کنڈیشنڈ کے لئے غیر قانونی کنکشن اور مفت کیبل مانگنے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے واپڈا لائن سپرنٹنڈنٹ کو میٹر ریڈر سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا واپڈا یونین واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج ، ایس ڈی او آفس کی تالہ بندی، پریس کلب تک احتجاجی مارچ، ملاکنڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی، ہڑتال کے دوران شکایات کیلئے آنے والے صارفین کومشکلات کا سامنا ، دفتر میں صارفین اور واپڈا عملہ کے درمیاں توں توں میں میں سارا دن جاری رہاانتظامیہ نے واپڈا کے الزامات مسترد کردئیے تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا ملاکنڈ کے ملازمین نے واقعہ کے خلاف پیر کے روز ایس ڈی او سب ڈویژن افس بٹ خیلہ کی تالہ بندی کرکے ہڑتال کی جبکہ بٹ خیلہ سب ڈویژن سے منسلک کمپلنٹ عملہ بھی احتجاج میں شامل رہا جس کی وجہ سے شکایات کیلئے ایس ڈی او افس آنیو الے صارفین اور واپڈا اہلکاروں کے درمیان سارا دن توں توں میں میں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ متعدد افراد اور واپڈا ہلکاروں کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک بھی پہنچ گئی ، ملازمین نے ایس ڈی او آفس میں کئی گھنٹے دھرنے کے بعد ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ تک احتجاجی مارچ کیا پر یس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین گل زمین ، ڈویژنل آفس سیکرٹری طارق خان اور پاکستان ہائیڈرو ورکر یونین (سی بی اے ) کے سرکل جنرل سیکرٹری نذیر محمد نے کہا کہ گزشتہ رات دس بجے اے اے سی محمدعمران نے مبینہ لائن سپرنٹنڈنٹ مسلم خان اور لائن سپرنٹنڈنٹ اقبال کو میٹر ریڈ ر خان محمد سمیت ملاکنڈ لیویز کے ذریعے گرفتار کرکے دو گھنٹے سے زیادہ تک لیویز پوسٹ خارمیں حبس بے جا میں رکھا گیاا نہوں نے کہا کہ اے اے سی محمد عمران نے اپنے ائیرکنڈیشنڈ کے لئے غیر قانونی کنکشن اور کیبل مانگنے سے انکار پر لائن سپرنٹنڈنٹس کو حراساں کیا اور انہیں شدید ذہنی آذیت میں مبتلا کئے رکھا انہوں نے کہاکہ تھانہ بٹ خیلہ کے صوبیدار فرید اللہ اور اے اے سی محمد عمران کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گااور اس کا دائرہ ڈویژن سطح تک پھیلا یا جائے گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ واپڈا اہلکاروں کے خلاف ڈھیری جولگرام اور طوطہ کان کے باشندگان کی تحریری درخواستوں پر کاورائی کی جنہیں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے اور اہلکاروں نے غیر قانونی آڈہ ڈال کر بجلی معطل کررکھی ہے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments