بٹ خیلہ،پولیس چوکی کوبم سے اڑانے کی کوشش،ایک سپاہی زخمی ،دوسرا بم ناکارہ بنا دیاگیا

منگل 4 ستمبر 2007 16:51

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔ 2007ء) مالاکنڈایجنسی کے قریب واقع ضلع دیر کے علاقہ خادگزئی میں گزشتہ رات نامعلوم تخریب کاروں نے پولیس چوکی کو بم سے اڑانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک بم پھٹنے سے موقع پر موجودہ سپاہی فضل رزاق شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس چوکی کی بلڈنگ کو جزوی طورپر نقصان پہنچا دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں اور لوگوں میں کافی خوف وہراس پھیل گیا پولیس چوکی کے انچارج شعیب خان نے مالاکنڈ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم تخریب کاروں نے مذکورہ بم کو پولیس چوکی کے بلڈنگ کے قریب پریشر ککر میں رکھا یا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ عملے کی آمد کے باعث دوسرے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں