بٹ خیلہ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے نوجوان محنت کش کوبے دردی سے قتل کردیاگیا

منگل 4 نومبر 2008 16:46

بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008 ) بٹ خیلہ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے نوجوان محنت کش کوبے دردی سے قتل کردیاگیا۔واقعات کے مطابق ایجنسی صدرمقام بٹ خیلہ کے مشہورقبرستان میاں سلطان بابامیں نامعلوم مسلح افرادنے رات کی تاریکی میں نوجوان محنت کش احسان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیااورملزمان جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈلیویزنے حسب روایت نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ادھرگزشتہ کئی ماہ سے مالاکنڈایجنسی میں اغواء برائے تاوان ،چوری ،ڈکیتی اورقتل وغارت جیسے سنگین وارداتوں میں حددرجہ اضافہ ہوچکاہے تاہم مالاکنڈانتظامیہ کی ڈھیلی گرفت کے باعث کسی بھی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف عملی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پایاجاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں