مالاکنڈ ایجنسی کے سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مالاکنڈ لیویز فورس کے خاتمے اور ریگولر پولیس فورس کی تعیناتی کی مذمت

ہفتہ 20 دسمبر 2008 14:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20دسمبر 2008 ء) مالاکنڈ ایجنسی کے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مالاکنڈ لیویز فورس کے خاتمے اور ریگولر پولیس فورس کی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا ہے مالاکنڈ ایجنسی کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اے این پی کے محمد شعیب خان پیپلزپارٹی کے رحمان اللہ‘حاجی قاسم‘یو سی ناظم امجد علی‘بٹ خیلہ بازار کے صدر حاجی شاکراللہ‘سخا کوٹ بازار کے صدر ظہور خان‘ حاجی محمد رسول‘ مسلم لیگ کے رہنما حاجی احمد زادہ‘فضل حق‘ملک سردارز خان‘جہانگیر خان اور دیگر نے بٹ خیلہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ایجنسی امن و امان کے حوالے سے بہتر اور مثالی علاقہ ہے جبکہ یہاں جرائم آٹے میں نمک کے برابر نہیں اور امن کی صحت مند ماحول لیویز فورس کی مثالی کردار کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سرحد کے دیگر اضلاع میں وسائل سے لیس پولیس فورس امن وا مان میں ناکام ہے اور آئے روز وہاں پر ناخوشگوار واقعات ہوتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ کو تجربہ گاہ بنانے سے یہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے اور سازش کے تحت پولیس فورس تعینات کرنے کیلئے راہ ہموار کرنے کی مذموم سازشیں ہو رہی ہے-

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں