بٹ خیلہ،پانامہ کیس کافیصلہ آنے کے بعدمسلم لیگ ن کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،اظہار تشکر ریلی

جمعرات 20 اپریل 2017 20:25

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) پانامہ کیس کافیصلہ آنے کے بعدمسلم لیگ ن ملاکنڈ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،اظہار تشکر ریلی ، ملاکنڈ پریس کلب کے سامنے نعرے بازی ، کارکنوں سمیت گاڑی ڈرائیورز اور مسافروں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور صداقت کی جیت ہے تاریخی فیصلہ نے ثابت کردیا کہ نواز شریف ملک و قوم کے ساتھ ملص ہے مخالفین اپنے اعلانات کے مطابق عدالتی فیصلہ تسلیم کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں جلسے جلوسوں اور اختلافی نعروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا انہوںنے وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت پارٹی ورکروں اور عوام کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نواز شریف حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری اقدامات کو مزید تیز کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں