تحریک انصاف کارکردگی کی بنیادپر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی،شکیل خان ایڈوکیٹ

منگل 2 مئی 2017 19:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کارکردگی کی بنیادپر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی کیونکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں سفارش اوررشوت کے کلچرکاخاتمہ کرکے حقداروں کواپناحق دیاگیا اورجس مقصدکیلئے عوام سے ووٹ لیاگیاتھاہم ان میں سرخروہوئے انہوںنے کہاکہ ہم عوام کے عدالت احتساب کیلئے پیش ہونے پر تیارہے سابقہ حکمران بھی عوام کے عدالت میں اپنے اپ کواحتساب کیلئے پیش کریں تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگاکہ کرپشن اورلوٹ مارکس نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارشکیل خان نے گزشتہ روزیونین کونسل جولگرام میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انہوںنے کہاکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو کھبی بھی مایوس نہیں ہونگے اوران کوپارٹی میں عزت کامقام دیاجائیگا کیونکہ ہم نے کرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ کرکے عوام کواپناحق دیاگیا کیونکہ سابقہ دورحکومت میں کوئی بھی کام پیسوں کے بغیرنہیں ہوتاجس کی وجہ سے عوام نے ان کومستردکرکے یہاں سے ان کاجنازہ نکال دیاگیاہے اسی وجہ سے عوام کی نظریں صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف پرلگی ہوئی ہے اورروزبروزلوگ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جوپاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں