انتخابات میں ٹرن اؤٹ میں اضافہ کیلئے سرکاری اداروں سمیت سول سوسائٹی، میڈیا اور منتخب عوامی نمائندوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ، دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں اب بھی چالیس فیصد تک خواتین کی رجسٹریشن مکمل نہیںہوئی جس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے گزشتہ انتخابات میں پولنگ کی شرح پچاس فیصد سے زیادہ تھی مگر اس میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ جمہوری عمل میں زیادہ سے زیادہ شہری شریک ہوسکیں

الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد کا ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 10 مئی 2017 22:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں ٹرن اؤٹ میں اضافہ کے لئے سرکاری اداروں سمیت سول سوسائٹی، میڈیا اور منتخب عوامی نمائندوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیئے ، دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں اب بھی چالیس فیصد تک خواتین کی رجسٹریشن مکمل نہیںہوئی جس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے گزشتہ انتخابات میں پولنگ کی شرح پچاس فیصد سے زیادہ تھی مگر اس میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ جمہوری عمل میں زیادہ سے زیادہ شہری شریک ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ الیکشن افس بٹ خیلہ میں ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایم ائی ایس حیدر علی ، کمیٹی چئیرمین ڈی ای سی فضل جمیل، پی ار او سہیل احمد اور کمیٹی ممبران موجود تھے شرکاء نے پولنگ کا شرح بڑھانے کے حوالے تجاویز پیش کی صوبائی الیکشن کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر عمل درامد کرکے ٹرن اؤٹ بڑھانے اور ووٹرز موبلائزیشن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان ایک ا زاد اور خودمختار ادارہ ہے جس کا مقصد پاک و شفاف انتخابات کو ممکن بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں ووٹروں کی سہولت کے خاطر پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے تفصیلات پر مبنی تصویر موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ای سی ملاکنڈ کو ایجوکیشن کمیٹی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں، خواتین اوراقلیت کو بھی شامل کرانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں