پیر میڈیکس کو درپیش مسائل ذمہ دار حکام تک پہنچا کر اس کے مناسب حل کی کوشش کرینگے، حکومت صحت سمیت تمام اداروں کے ملازمین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، صوبائی قائدین کے تبادلے حکومت نے انتقامی کاروائی پر کیے گئے ، وفد

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے نمائندہ وفد سے گفتگو

جمعہ 12 مئی 2017 21:36

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء)وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیر میڈیکس کو درپیش مسائل ذمہ دار حکام تک پہنچا کر اس کے مناسبط حل کی کوشش کرینگے، موجودہ حکومت صحت سمیت تمام اداروں کے ملازمین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے نمائندہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد میں مرکزی صدر سیراج الدین برکی ،ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے صدر محمدیونس ، جنرل سیکرٹری محمد نواز ، ضلعی صدر کمال الدین اور منصب گل وغیرہ شامل تھے ، انہوںنے وزیر خزانہ سے گزارش کی کہ یونین کے صوبائی قائدین کے تبادلے حکومت نے انتقامی کاروائی کی طور پر کئے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے پیرا میڈیکس میں اشتعال پایا جاتا ہے اگر صوبائی قائدین کے تبادلے منسوخ نہیںکئے گئے تو اس کے خلاف صوبہ گیر احتجاج کریں گے انہوںنے کہ ا ن کے مطالبات میں ریسک الاؤنس، سینئیر موسٹ اورکوالیفائیڈ پیرا میڈیکس کی پروموشنزوغیرہ شامل ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں