بٹ خیلہ، 20 گھنٹے کی لوشیڈنگ سے عوام پریشان، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو شدیداحتجاج کریںگے، اہل علاقہ

جمعہ 12 مئی 2017 21:36

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) بٹ خیلہ میں غیر اعلانیہ لوشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے ، شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کا تدراک نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے،گزشتہ ایک ہفتہ سے بیس سے بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے منتخب نمائندوں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے قائدین کا عوامی مشکلات کا احساس نہیں رات کے وقت شدید گرمی عوام بے حال، ان خیالات کا اظہار بٹ خیلہ اور قریبی مضافات خار، ڈھیری ، جولگرام، مٹکنی طوطہ کان کے بجلی صارفین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے بیس سے بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے منتخب نمائندوں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے قائدین کا عوامی مشکلات کا احساس نہیں رات کے وقت شدید گرمی سے عوام بے حال ،مچھروں کی کاٹنے کی وجہ سے بچوں کے چہرے داغدار ہوکر اس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے انہوںنے کہا کہ غیرا علانیہ اوربلاوجواز لوڈشیڈنگ کا اگر خاتمہ نہ ہوا تو عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل ائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں