جماعت اسلامی نے لوئردیرمیں پیپلزپارٹی کے اہم وکٹ گرادی ،سابق ایم پی اے ڈاکٹرذاکراللہ جماعت اسلامی میں شامل

منگل 23 مئی 2017 22:37

جماعت اسلامی نے لوئردیرمیں پیپلزپارٹی کے اہم وکٹ گرادی ،سابق ایم پی اے ڈاکٹرذاکراللہ جماعت اسلامی میں شامل
بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی نے لوئردیرمیں پیپلزپارٹی کے اہم وکٹ گرادی سابق ایم پی اے ڈاکٹرذاکراللہ نے پیپلزپارٹی کوخیربادکہہ کرجماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام 2005کے جنرل انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن سے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کے راہنماسابق ایم پی اے ڈاکٹرذاکراللہ جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکرپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرانہوںنے الیکشن لڑکرممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے مگرسال 2013کے جنرل الیکشن میں دوبارپیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں مگرقومی وطن پارٹی کے امیدواوربخت بیدارخان کے مقابلے میں ریت کے دیوارثابت ہوکربھاری اکثریت سے ناکام ہوگئے۔

انہوںنے پیپلزپارٹی کوخیربادکہہ کرجماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ روزجماعت اسلامی کے امیرمشتاق آحمدخان نے ان کوجماعت اسلامی میں شامل ہونے پرجماعت اسلامی کے ٹوپی پہنادی گئی اس موقع پرصوبائی وزیرخزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ اورصوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان ،سیدبختیارمعانی ،مولانااسداللہ ،نورالحق وغیرہ بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں