قومی وطن پارٹی مالاکنڈ ڈویژن کی سانحہ درگئی پر افسوس کا اظہار ،ملوث اہلکاروںکیخلاف سخت کاروائی اور شرعی ریگولیشن کے تحت شہید وزخمیوں کو پچاس لاکھ اور پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا مطالبہ

بدھ 31 مئی 2017 19:55

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) قومی وطن پارٹی مالاکنڈ ڈویژن نے سانحہ درگئی پر شدید غم وغصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث اہلکاروںکے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور شرعی ریگولیشن کے تحت شہید اور زخمیوں کو بالترتیب پچاس لاکھ اور پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ساتھ ہی تین بجلی گھروں کی ایک سو اکیس میگاواٹ بجلی میںعلاقہ کے لیے پانچ میگا واٹ بجلی کے حصول کے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے کاعزم ظاہرکیا ہے مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں ڈویژنل وائس چیئرمین محمد ابرار یوسف زئی نے ضلعی رہنما ظفر یاب خان ، جنرل سیکرٹری حاجی نیک محمد ، سٹی صدر افتخار عزیز ،یوتھ صدر رفیع اللہ ، ڈبلیوایس ایف کے صدر وقاص اور یوتھ کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری اکبر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈ میںتین دن کے ا ندر اتنے بڑے واقعات کا رونما ہونا کسی بڑی سازش کا نتیجہ ہے جس میں واپڈا سمیت انتظامیہ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں جوڈیشل انکوائری مقرر کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں ماضی میں انتظامیہ احتجاجی مظاہرین کواحتجاج سے قبل اعتماد میں لیتی مگر اس سلسلے میں انتظامیہ نے نہ صرف سخت غفلت کا مظاہرہ کیابلکہ مظاہرین کو شدید احتجاج پر مجبور بھی کیے رکھا گیا انہوں نے کہا کہ کس قانون اور آئین کے تحت انتظامیہ نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی کیا ان کے پاس صرف گولی چلانے کا اختیار رہ گیا ہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبے میں بجلی کے مسائل کے خاتمے کے لئے مشترکہ مفاداتی کونسل میں آواز اٹھاسکتے ہیںمگر یہاں نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ پوری صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے پانچ سال بعد ان کے وزراء اور اارکین کو لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے یاد آئیں گذشتہ چارسال میں انہوں نے بجلی بحرا ن کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا ضلعی رہنما ظفر یاب خان نے کہاکہ درگئی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے طالب علم رہنما جاوید طوفان شہید ہوگیا مگر بے حسی اور ظلم کی حد یہ ہے کہ نہ وزیر اعلیٰ کو ان کے گھر آنے کی فرصت ملی ،نہ امدادی اعلان کیا گیا اور نہ ہی عمران خان کو ان کے حق میں دو لفظ ادا کرنے پڑے لوڈشیڈنگ سے بے خبرعمران خان نتھیا گلی کے یخ بستہ ہواوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہیں اپنے مر ے ہوئے کارکن کی فکر نہیں تو دوسروں کا کیا خیال رکھیں گے ان کا فوکس پنجاب ہے اور وہ وزیر اعظم بننے کے خواب میں مبتلا ہے انہیں پختون خوا کے عوام کی کوئی قدر نہیں انہوں نے کہاکہ جو شخص علیشان زندگی گزار رہا ہو وہ کھبی بھی انقلاب نہیں لاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں