صوبائی حکومت کے تعائون سے یونین کونسل مالاکنڈ میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

ینگ سٹارمالاکنڈ نے سیرئی جلال کوٹ کی ٹیم کو فائنل میں شکست دیدی

جمعہ 9 جون 2017 21:02

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) صوبائی حکومت کے تعائون سے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں یونین کونسل مالاکنڈ خاص میں بھی جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا فائنل میچ میں ینگ سٹارمالاکنڈ کی ٹیم نے سیرئی جلال کوٹ کی ٹیم کوہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، فائنل میچ آرمی گرائونڈ مالاکنڈ پر کھیلا گیاجس میں سیرئی جلال کوٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کیااور مجموعی دس اوورز میں 97رنزبنائے جواب میں ینگ سٹار مالاکنڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف کو سر کرکے ٹورانمنٹ کافاتح ٹیم قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی کونسلر حاجی سبحانی گل تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں ۔ارسلان کو مین آف دی میچ اوراحسان علی اوراصغرعلی کو مین آف دی سیریزقراردیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر حاجی سبحانی گل نے کہاکہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت افزاء سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ بہت جلد مالاکنڈ کے ویران میدانوں کو آباد کرکے اپنے انتخابی نعرے اور وعدے کوعملی جامہہ پہنائنگے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں