بٹ خیلہ بازار میں کوچ کا موٹرسائیکل سے تصادم ،نوجوان جاںبحق ، ڈرائیور گرفتار

جمعہ 7 جولائی 2017 20:21

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) بٹ خیلہ بازارمیں کوچ کے ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوارجاںبحق مالاکنڈلیویز نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے باجوڑایجنسی جانے والے کوچ نمبر8575.Bجوڈرائیورشہاب الدین ولدہستم خان سکنہ باجوڑایجنسی چلارہاتھاکہ بٹ خیلہ بازارمیں لیویز چوکی کے سامنے موٹرسائیکل پرسوارعمران اللہ ولد اسیرخان ساکن شموزئی حال مر دان کوکچل کرجاں بحق ہوگئے ۔مالاکنڈلیویز فورس چوکی کے انچارج صوبیدارصابررحمان اورمحررگل نوازخان نے بروقت کاروائی کرکے ڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں