مالاکنڈ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج اورگریڈسٹیشن کے عدم تعمیرکیخلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے

پیر 17 جولائی 2017 20:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مالاکنڈ میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج اورگریڈسٹیشن کے عدم تعمیرکے خلاف انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے کال پرہزاروں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے،بٹ خیلہ بازارمیں زبردست احتجاجی مظاہرہ محکمہ واپڈاکے حکام اپناقبلہ درست کرکے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج کاخاتمہ کرکے گریڈپرفوری طورپرکام شروع کردیاجائے ورنہ احتجاجی دھرنادیں گے۔

بروز پیران خیالات کااظہارانجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے زیراہتمام بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج اورگریڈسٹیشن کے عدم تعمیر کے خلاف شٹرڈائون کے موقع پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان جماعت اسلامی کے راہنماسابق صوبائی وزیرشاہ رازخان ،پاکستان مسلم لیگ کے راہنماحاجی ایوب خان ،قومی وطن پارٹی کے محمدابرارخان ،عوامی نیشنل پارٹی کے محمدشعیب خان ،جے یو آئی کے لطیف الرحمان مسلم لیگ کے علی محمدوغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ واپڈانے تین بجلی گھرو ں کے سرزمین ضلع مالاکنڈکے عوام پربجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ مسلط کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف گریڈسٹیشن کے تعمیرکے لئے آئیں ہوئے رقم میں بھی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود گریڈپرکام شروع نہ ہوسکاجویہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مالاکنڈکے تین بجلی گھروں کے لئے یہاں کے عوام نے اپنی قیمتی جائیداددی ہے جس پرپانی کے سپلائی جاری ہے حکومت بجلی رائیلٹی کے مدمیں فوری طورپرمالاکنڈکودس میگاواٹ مفت بجلی فراہم کیاجائے انہوںنے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بٹ خیلہ ہسپتال کے زیرتعمیربلڈنگ اورگریوٹی سکیم کوبھی فوری طورپرمکمل کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ اگرحکومت نے ہمارے جائز مطالبات منظورنہ کی گئی توہم ائندہ راست اقدام اٹھائیں گے اوراگراس سلسلے میں کوئی بھی ناخشگوارواقعہ رونماہواتواس کے تمام ترذمداری موجودہ مرکزی اورصوبائی حکومت پرہوگی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں