ضلع ملاکنڈ کا4ارب2کروڑ20لاکھ روپے کا ٹیکس فری متوازن بجٹ 2016-17پیش کر دیا گیا

جمعہ 4 اگست 2017 21:37

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) ضلع ملاکنڈ کا4ارب2کروڑ20لاکھ روپے کا سالانہ ٹیکس فری متوازن بجٹ پیش کر دیا گیابجٹ میںتنخواہوںسمیت3ارب69کروڑ کے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ33کروڑ27لاکھ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں۔ضلع کونسل ملاکنڈ کا بجٹ اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر کرنل (ر) ابرار حسین یوسفزئی منعقد ہوا جس میں کونسل کے مردو خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران او رنمائندوں بھی اجلاس میں موجود تھے اس موقع پر سالانہ بجٹ پیش کرتے ہو ئے ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ برس 4ارب31کروڑ66ہزار روپے جبکہ سال2017-18کے لئی4۱رب2کروڑ20لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ رکھا گیا ہے انھوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیلنٹڈ طلباء کی حو صلہ افزائی کا پروگرام گلونہ دا ملاکنڈ اساتذہ کی کمی کے خاتمے کیلئے عارضی تعیناتی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا زنانہ ومردانہ سکولوں کی بہتری کیلئے بھی خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے جبکہ یتیم و بے سہارا بچیوں کی فلاح کیلئے بٹ خیلہ میں ویلفیئر ہوم قائم کر دیا گیاضلع ناظم نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر بھی خا ص توجہ دی جارہی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو درگئی اور مراکز صحت میںادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے انھوں نے کہاکہ ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے اور اس سلسلے میں ہمیں سرکاری اداروں سمیت کونسل سے تعاون اور حو صلہ افزائی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جہان بادشاہ اور تحسین اللہ پر مشتمل پینل آف چیئر مین کا اعلان کیا گیا بجٹ تقریر کے بعد اصغر ایوب کی جانب سے قوائد کے خلاف بات کرنے پر حاجی فدا محمد اور دیگر ممبران نے واک آئوٹ کیا تاہم فرید خان کے منانے پر تمام اراکین واپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں