بٹ خیلہ،سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے قبرستان سے مردوں دوسری جگہ منتقلی کے بعد اب آبادی کی باری آگئی

جمعہ 11 اگست 2017 20:34

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سوات ایکسپریس وے کے تعمیر میں قبرستان سے مردوں کی منتقلی کے بعد آبادی کی باری آگئی ،قیمتی گھر ، دکانیں اور باغات سمیت زرعی اراضی جلد ایکسپریس وے کے لیے ہموار کردی جائے گی معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آلہ ڈھنڈ ظلم کوٹ کے مقام پر ایکسپریس وے کی تعمیراتی کام کھیتوں کھلیانوں سے نکل کر آبادی کی قریب پہنچ گئی ہے ٹیوب ویل ، جنازگاہ اور قبرستان کی ہموارگی کے بعدآلہ ڈھنڈ تھانہ روڈ پر قیمتی گھر ،دکانیں اور باغات کی مسماری کے لیے بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے تاہم بتایا جاتاہے کہ متاثرہ افراد کو ابھی تک صوبائی حکومت نے ایک کوڑی معاوضہ ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں شدید اشتعال اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے متاثرہ شخص کامل سید کا کہنا ہے کہ ان کے قیمتی گھر اور دکانوں کے نقصان کا اندازہ سی اینڈ ڈبلیو نے تین کروڑ سات لاکھ روپے لگایا ہے مگر اب متعلقہ حکام نے سی اینڈ ڈبلیو کا اسٹیمیٹ مسترد کرکے اپنا اسٹمیٹ بنانے کی ہدایت کی ہے لیکن ہم نے انہیں بتایا ہے کہ حکومت میرے لیے اس طرح کا گھر بنائیں ایک روپے معاوضہ ادا نہ کریں ان کا کہنا ہے کہ پورے علاقہ میں کرایہ کا مکان نہیں مل رہاہے اور معاوضہ بھی نہیں ملا ہے ہم کہاں جائیں اور کیا کریں مسلم لیگی رہنما محمد نجیم خان کا کہنا ہے کہ کروڑو ں روپے کے باغات،تیار فصلیں اور زرعی اراضی ایکسپریس وے کو دینے کے باوجود کسی کو ایک پائی تک معاوضہ نہیں دیا گیا صوبائی حکومت سراسر بدمعاشی پر اترآئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ظلم تو یہ ہے کہ ابھی تک قیمتیں مقرر نہیں ہوئی اور کام زور وشور سے جاری ہے متاثرہ افراد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر ذمہ دار حکام سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین ایکسپریس وے کو جلد ازجلد معاوضہ ادا کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں