بٹ خیلہ ، مسلح موٹر سائیکل سواروںکاکرنسی ڈیلر پر حملہ ،8لاکھ روپے چھین لیئے ، مزاحمت پر زخمی کردیاگیا

منگل 29 اگست 2017 20:02

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) بٹ خیلہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کرنسی ڈیلر سے آٹھ لاکھ روپے چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، ملاکنڈ لیوی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔

(جاری ہے)

پرانہ بس سٹینڈ میں سجاول ٹوپی ہاؤس کے مالک سلیم خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹوپیوں کے کاروبارکے علاوہ کرنسی کا کاروبار بھی کرتے ہیں گزشتہ رات وہ حسب معمول نماز مغربے کے بعد دکان سے گھر جارہے تھے کہ شاہین گلی میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کرکے مزحمت پر انہیںگولی مار کر زخمی کردیا جبکہ ان سے مبلغ آٹھ لاکھ روپے اسلحہ کی زور پر لے کر فرار ہوگئے لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں