جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کی کال پر بٹ خیلہ میں برما مسلمانوں کے قتل عام او ر نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:56

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کی کال پر بٹ خیلہ میں بھی کارکنوں نے برما مسلمانوں کے قتل عام او ر نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر برما میں جاری مظالم بند کرنے اور روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے نعرے درج تھے بس سٹینڈ کے قریب احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی کے ضلعی نائب امیر مولانا جاوید، مولانا عمران ہلالی ، مولانا محمد نعیم اور حافظ سلمان بدر نے کہا برما حکومت کی طرف سے روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی قابل مزمت ہے حکومت فوری طور پر برما میںجاری مظالم کا نوٹس لے کر برما کے سفیر کو ملک بدر کرکے سفارتخانہ کو بندکریں اور روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے او ائی سی بلاکر اقوام متحدہ تک مظلوم مسلمانوں کے اواز کو پہنچائے جماعت اسلامی کی طرف سے کئے مظاہرہ سے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان ، سابق ایم این اے بختیار معانی ، تحصیل ناظم فضل واحد اور پی کے نناوے کے امیدوار امجد علی شاہ نے خطاب کیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں