منشیات اور آئس کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ،میجر لیوی فورس پرمشتمل مشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیا ،ضلع ناظم مالاکنڈ

پیر 9 اکتوبر 2017 20:48

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ،صوبیدار میجر لیوی فورس اور آرمی حکام پر مشتمل مشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے اور دونوں تحصیلوں میں مسائل کی بھر مار اور سرکاری حکام کی مسلسل عدم تعاون کی وجہ سے ضلع کا پورا نظام متاثر ہورہاہے کونسل مکمل طور پر بااختیار کریں سفارشوں سے اجتناب کریں پھر دیکھتے ہیں کہ مسائل کس طرح حل یا ختم نہیں ہوتے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیر کے روز کونسل کا اجلاس قائم مقام اسپیکر حاجی محمد طیب کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مرد وخواتین کونسلران سمیت سرکاری اداروں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں بیشتر کونسلران اور اداروں کے سربراہان حسب معمول غیر حاضررہے اجلاس سے کونسلر فضل منان نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کے اوپی ڈی میں غریب عوام کو سرکاری سٹور سے ادویات نہیں ملتی جبکہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود مریض کو بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور کیا جارہاہے آپریشن کے دوران بھی ادویات نہیں دی جاتی اور ہسپتال کے ادویات بازاروں میں فروخت ہوتی ہے جس پر ہیلتھ کمیٹی نے خاموشی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے لہٰذا اس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تین کروڑ کی ادویات بجٹ میں ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا زیادتی ہے امجد علی شاہ نے کہا کہ مالاکنڈ میں ہر گلی اور کوچے میں منشیات فروختگی کی شکایات مل رہی ہے اور جو اس گینگ یا کاروبار میں شریک ہیں ان کے خلاف فی الفور اقدامات اٹھائی جائے تحسین اللہ نے کہا کہ ضلع ناظم کی جانب سے ہر ڈسٹرکٹ ممبر کو پی ٹی سی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے مگر محکمہ تعلیم کے حکام ممبران کو توجہ ہی نہیں دیتے انہوں نے ہر یونین کونسل میں ایمرجنسی کی صورت میں ایک ایک بجلی ٹرانسفارمر فراہم کرنے اوربی ایچ یو نرے اوبہ ہیروشاہ میں ایل ایچ وی کی پوسٹ پُر کرنے کا بھی مطالبہ کیااعجاز خان نے کہا کہ ٹوٹئی سیلئی پٹے اور دیگر مضافات میں عوام کے جنگلات پر محکمہ فارسٹ اور وولڈ لائف نے پابندی اور ٹیکس لگائی ہے جسے مسترد کرتے ہیں انہوں آر ایچ سی آگرہ میں بنیادی سہولیات قیمتی مشینریوں کو چالو اور ایمبولینس گاڑیوں کو درست کرانے پر زور دیا اکرم خان اور اسماعیل خان نے سکول اور کالجوں میں طلبہ وطالبات کے داخلوں اور زیر تعمیر عمارت سمیت تباہ حال عمارتوں پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی کونسلر اصغر ایوب نے کہا کہ چار پرائمری سکولوں کے دورے کے دوران سکولوں کی بنیادی ضروریات کی خریداری کے لیے قائم کردہ پی ٹی سی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اساتذہ کے بھائیوں اور رشتہ داروں کے نام پر ہے جس سے کمیٹیوں کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے مہابت خان نے کہا کہ ان کے یونین کونسل میں بدنام زمانہ شخص سرکاری سطح پر علاقہ بدر ہونے کے باوجود دوبارہ منظر عام پر آیا ہے اور معاشرے کو گندا کررہاہے انتظامیہ نے کچھ کاروائی نہ کی تو پھر قومی سطح پر اگر کوئی کاروائی ہوئی تو اس کے ذمہ دار قوم نہیں ہو گی مولانا راشد خان نورانی نے کہا کہ دریائے سوات کاپانی کم ہونے کی وجہ سے طوطہ کان اور دیگر علاقوں میں زرعی اراضی بنجر ہوگئی ہے اور اس کی طرف فوری توجہ دی جائے فدا محمد نے کہا کہ تھانہ میں جنرل اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ شخص گاڑیوں سے پیسے بٹور رہاہے اور بازاروں میں غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے بازار سے گزرنا محال ہوگیا ہے خاتون کونسلر آسیہ بی بی نے کہا کہ سرکاری سکول میں غیر قانونی طور پر طلبہ سے دو سوپچاس روپے وصول کی گئی ہے جبکہ ایک استاد طلبہ پر بجلی کرنٹ کے ذریعے تشدد کررہاہے جس کی وجہ سے طلبہ نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں