پرائیویٹ وسرکاری دونوںریگولیٹری اتھارٹیاں تعلیم دشمن پالیسیوں کی عکاسی کررہی ہے،صوبائی نائب صدر پین امجد علی شاہ

منگل 17 اکتوبر 2017 20:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے صوبائی نائب صدر امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی ریت کی دیوار ثابت ہوئی پرائیویٹ اور سرکاری دونوںریگولیٹری اتھارٹیاں تعلیم دشمن پالیسیوں کی عکاسی کررہی ہے لیکچرار کی مطالبات تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف فرسٹ ائیر کے کلاسز ایک مہینے بعد شروع ہوئے تو دوسری طرف موسم سرما کی چھٹیوں سے طلبہ وطالبات کے تعلیمی سال کے ضیاع کا اندیشہ ہے وہ منگل کو ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم ہے مگر بدقسمتی سے ضلع مالاکنڈ پورے مالاکنڈ ڈویژن کا گیٹ وے ہے مگر اس کے باوجود یہاں یونیورسٹی کیمپس قائم نہیں جس کی وجہ سے ہر سال طلبہ وطالبات داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں لہٰذا مالاکنڈ میں فوری طور پر یونیورسٹی کیمپس کی منظوری دینے کا اعلان کیا جائے جبکہ بٹ خیلہ کالج سمیت ضلع بھر کے کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرارز کی درجنوں پوسٹیں خالی ہے انہوں نے ڈگری کالج بٹ خیلہ میں شروع کردہ تین فیکلٹیوں کے ساتھ دیگر فیکلٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ دنیا اساتذہ کی عزت واحترام کی بدولت ترقی کی منازل طے کرچکی ہے مگر ہمارے ہاں اساتذہ کی قدروقیمت مزید کم کرنے کی پالیسیاں مرتب کی جاتی ہے جس سے اقوام عالم میں تعلیم کے میدان میں ہماری پوزیشن انتہائی غیر مستحکم ہوگئی ہے بنی گالہ میں اساتذہ کا احتجاج صوبائی حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں