بٹ خیلہ بازار میں دو مختلف ڈکیتیاں کرنیوالا بین الاقوامی ڈکیت گرفتار کرلیا ،چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونیولا پستول برآمد،کامیاب کارروائی پرانجمن تاجران کا پوسٹ کمانڈر کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:53

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)بٹ خیلہ بازار میں دو مختلف ڈکیتیاں کرنے والا بین الاقوامی ڈکیت کو گرفتار کرلیا چھینی گئی رقم میں تقریباً چار لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کرلی گئی انجمن تاجران نے کامیاب کاروائی پر پوسٹ کمانڈر کے لیے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ بٹ خیلہ بازار میں کرنسی ڈیلر سلیم کو رات کے وقت شاہین گلی میں ڈکیتی کے دوران گولی مار کر آٹھ لاکھ روپے جبکہ دوسری واردات میں د ن دیہاڑے ٹیلی نار فرنچائز کو رقم پہنچانے والے محمد ادریس سے چھ لاکھ روپے زبردستی چھینے گئے تھے جس کے خلاف علاقہ میں شدید خوف واہرس پھیلنے کے ساتھ انجمن تاجران بھی سراپا احتجاج بن گئے تھے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ لیوی فور س سلمان لودھی کی ہدایات پر تھانہ نیا ز محمد شہید کے انچارج پوسٹ کمانڈر نور زادہ نے سائنسی تفتیش کی بنیاد پر ملزم تک رسائی حاصل کی اور انہیں گرفتار کرلیا گیاتھانہ بٹ خیلہ میں انجمن تاجران کے صدر شاکر اللہ ، جنر ل سیکرٹری ملک دل نواز خان، پوسٹ کمانڈر شمس العارفین اور متاثرہ افراد کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ لیوی فورس سہیل احمد نے بتایا کہ ملزم بین الاقوامی ڈکیت گروہ سے تعلق رکھتا ہے اور کراچی سمیت سعودی عرب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں مذکورہ کیس انتظامیہ کے لیے ٹسٹ کیس تھا اورانجمن تاجران کی تعاون سے کیس کے تہہ تک پہنچ گئے ہیں ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے انہوں نے بتایاکہ دیر خال سے اغواء ہوکر بٹ خیلہ میں قتل کی جانے والی دوشیزہ کا کیس دوبارہ ری اوپن کردیا گیا ہے جبکہ سابقہ ایم پی اے کے ڈرائیور جمیل خان قتل کیس میں بھی کافی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں انجمن تاجران کے صدر شاکر اللہ اور جنرل سیکرٹری دل نواز نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ڈکیت کو گرفتار کرنے والے پوسٹ کمانڈر نورزادہ کے لیے تاجران کی جانب سے پچاس ہزار روپے کااعلان کیا گیا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں