کشمیر پر بھارتی ظالمانہ قبضہ کے 70 مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا، طلبہ،سیاسی و سماجی رہنمائوں کی احتجاجی ریلی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 21:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) کشمیر پر بھارتی جارحیت اور ظالمانہ قبضہ کے 70 مکمل ہونے پر سول ڈیفنس ملاکنڈ کی طرف سے بٹ خیلہ میں یوم سیاہ منایا گیا ، جس میں ڈگری کالج کے طلبہ ، اساتذہ ، تاجربرادری ، سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرکے ظفرپارک سے بس سٹینڈ تک اے سی سہیل خان اور پرنسپل ہستم خان کے قیادت میں احتجاجی جلوس نکالی ، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حمایت میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اقبال شاکر، انجمن تاجران کے صدر حاجی شاکراللہ اور سول ڈیفنس کے نظام الدین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے کشمیریوں کی حق خود اردیت پر بھارتیوں نے گزشتہ 70 سال سے غاصبانہ قبضہ کیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اقوم متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ازادی دے کر ان پر غاصبانہ قبضہ ختم کریں ۔ پاکستان کے عوام کشمیر کی ازادی تک مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور بوقت ضرورت ان کے لئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں